آپریشن ضرب عضب ’’ضرب حق‘‘ ہے، عوامی تحریک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ عمر ریاض عباسی
ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی غریب عوام کے زخموں پر
مرہم رکھنے کا ذریعہ ثابت ہوگا
ڈاکٹر طاہرالقادری کے جن نکالنے کے دعوے کرنے والوں کے اپنے جن نکل چکے ہیں۔ عمر ریاض
عباسی
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن ضرب عضب کو ضرب حق قرار دے کر پاک فوج کے مورال کو بلند کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی سب سے بڑی حمایتی ہے۔ آپریشن کے خاتمے تک پاک فوج کی حمایت جاری رکھے گی۔ عوامی تحریک آپریشن کے نتیجے میں ہجرت کرنے آنے والے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ڈی پیز کے لئے 25000 بیگز کی تیاری کا کام جاری ہے جلد پیکیج تیار ہو جائے گا، عوامی تحریک کا قافلہ آئی ڈی پیز کو امدادی پیکیج دینے کے لئے بنوں کے علاقے میں روانہ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اسلام آباد، راولپنڈی کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انصار ملک، فاروق بٹ، احسان اللہ ایڈووکیٹ، ملک افضل، اخلاق جلالی، حیدر علوی، ملک طاہر جاوید، راجہ پرویز حشمت، ملک ناصر اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جن نکالنے کے دعوے کرنے والوں کے اپنے جن نکل چکے ہیں اور باقیوں کے بھی جن جلد نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد سے حکمران خوف زدہ ہو کر ہواس باختہ ہو چکے ہیں۔ عوامی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی قوت کے خوف سے ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کر لیا ہے۔ اور مک مکا کی سیاست کا ایک بار پھر آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا ایجنڈا انقلاب ہے جس کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری بہت بڑی پریس کانفرنس میں انقلاب کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ کارکن عوام رابطہ مہم کو جاری رکھیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام عوام تکل پہنچائیں، دس نکاتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچائیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی ملک کے غریب عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔


تبصرہ