سبز انقلاب عوامی تحریک کا مقصد ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ملک طاہر جاوید
پاکستان عوامی تحریک کا 10 نکاتی ایجنڈا غریب کا مقدر بدل دے گا
نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام انقلاب کی تیاری کریں
عوامی تحریک کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے ضلعی رہنما ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ عوام پاکستان کو جلد انقلاب کا تحفہ ملنے والا ہے۔ قائد انقلاب انقلاب کے فائنل مرحلے، مصطفوی انقلاب کی تکمیل اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کو عمل جامہ پہنانے کے لئے عملی طور پر جدوجہد کے لئے قوم کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی سے انقلاب کی جدوجہد کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ سبز انقلاب پاکستان عوامی تحریک کا مقصد ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کارکن موسمی حالات کی پروا کئے بغیر عوام رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انقلاب کے لئے ہر گھر کا دروازہ کھٹکایا جا رہا ہے۔ اگلی نسلوں کے مستقبل کو غلامی سے بچانے اور ریاست پاکستان کی حفاظت کیلئے ہر محب وطن پاکستانی کو باہر نکلنا ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد میں ہر طبقے کو شریک کرنا کارکنوں کی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ملک دشمنی کا یہ عالم ہے کہ اپنی ہی عوام کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔ عوامی تحریک کے بے گناہ اور معصوم ورکرز کو شہید کیا گیا۔ عوامی تحریک کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ موجودہ حکمران ریاست پاکستان، اس کے اداروں اور عوام دشمن ہیں اس لیے انہیں اقتدار سے نکال باہر کرنا ہر فرد پر واجب ہو گیا ہے۔ ایسے حکمرانوں سے نجات دلا کر ہی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ حکمرانوں نے غریب کو ریلیف دینے کیلئے اپنے ایک سالہ دور اقتدار میں کچھ نہیں کیا۔ عوام کی خدمت ان کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں یہ اپنی تجارتی شہنشاہیت کو فروغ دینے کیلئے اقتدار کو استعمال کر رہے ہیں۔ عوام ان سے نجات کیلئے پرامن جمہوری انقلاب کی تیاری کریں۔ پاکستان عوامی تحریک کا 10 نکاتی ایجنڈا غریب کا مقدر بدل دے گا، ملک کو ترقی ملے گی اور ایشیاء میں پاکستان لیڈنگ پوزیشن پر آ جائے گا۔ قوم کا ہر فرد ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ اس یقین کے ساتھ باہر نکلے کہ انقلاب ہی اس دھرتی کا مقدر ہے۔


تبصرہ