سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کی بدترین سفاک دہشت گردی ہے۔ نصرت امین
شہداء کے خون کا حساب لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد سٹی کی صدر نصرت امین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کی بد ترین سفاک دہشت گردی ہے، جس کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخم پہلے دن کی طرح تازہ ہیں، ہم خواتین اپنے شہید ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کے خون کا حساب لینے کے لئے اور انقلاب کی منزل کے حصول کے لئے دن رات ایک کر دیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اظہار یکجہتی کے لیے منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں آنے والے مختلف جماعتوں کی خواتین کے وفود سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم کے مطابق آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے بھی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس سانحے کے اصل ذمہ دار پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف فوری استعفی دے کر قانون کے سامنے پیش ہوں۔


تبصرہ