ہٹلر وزیر اعظم اور قاتل اعلی وزیراعلی نے نہتے کارکنان پر ظلم و جبر کے پہاڑ تور دیے۔ فاروق بٹ
استقبال کے لئے آنے والے کارکنان پر تاریخ کی بدترین شیلنگ، لاٹھی چارج کر کے یزید کی یاد تازہ کر دی
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے سینئر نائب صدر فاروق بٹ، جنرل سیکرٹری انصار ملک نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کے لئے آنے والے نہتے کارکنوں پر حکومتی ریاستی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہٹلر وزیر اعظم اور قاتل اعلی وزیر اعلی نے نہتے کارکنان پر ظلم و جبر کے پہاڑ تور دیے۔ سینکڑوں کارکنان زخمی اور ایک معصوم بچی شہید کر دی گئی۔ حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام سے خوف زدہ ہو کر کانپ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبالی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قاتل ن لیگ کے راولپنڈی کے کرپٹ لیڈر پولیس کو فرض شناسی کے دعوے کر کے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن میڈیا نے پوری قوم کو دکھا دیا ہے کہ پنجاب اور مرکز کی حکومت نے پنجاب، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سے بھاری تعداد میں پولیس کی نفری منگوائی گئی جن کے ذریعے معصوم اور نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد راولپنڈی کے ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے آنے والے کارکنان پر تاریخ کی بدترین شیلنگ اور لاٹھی چارج کر کے یزید کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو بتا دیا ہے کہ اب انقلاب آئے گا اور غریب کا مقدر بدلے گا، بے روزگار نوجوانوں کے چہروں پر رونق آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ہی انقلاب آئے گا اور حقیقی تبدیلی اس ملک کا مقدر ٹھہرے گی۔


تبصرہ