پاکستان میں جمہوریت دوچار خاندانوں کی لونڈی اور ریاست یرغمال بن چکی ہے: عبدالستار نیازی
گوجرخان(28-06-2014) پاکستان میں جمہوریت دوچار خاندانوں کی لونڈی اور ریاست یرغمال بن چکی ہے، پاکستان عوامی تحریک نظام کی تبدیلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، کرپٹ نظام کو سمندر برد کر کے دم لیں گے، عوامی تحریک میں شمولیت کرنے والے قائدین و کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 18کروڑ عوام کی بات کی ہے جس کی ان کو سزا دی گئی ہے اور ان کے گھر اور مرکز پر حملہ کر کے لاشیں گرائی گئی ہیں۔ ہم خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ کرپٹ وزیراعلیٰ اور ان کی کرپٹ کابینہ کے ہوتے ہوئے ہمیں کمیشن سے کسی بھی قسم کے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔


تبصرہ