طاہرالقادری وطن واپسی پرلاہور سے اسلام آباد کاسفرکیسے طے کرینگے
اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری پیر تیئیس جون کی صبح پاکستان پہنچیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے واضح کردیا ہے کہ کوئی کچھ بھی کرے یا کہے وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔ طاہر القادری کینیڈا سے لندن پہنچ گئے۔ لندن کے بعد اگلی منزل دبئی ہوگی اور پیر کی صبح ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد پہنچیں گے۔
اطلاعات یہ ہیں کہ وہ کاررواں کی صورت میں جی ٹی روڈ سے جائیں گے، گجرات جہاں وہ چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے، یہ رستہ دو سے ڈھائی گھنٹے کا ہے۔ رستے میں آئیں گے گوجر خان، جہلم اور کھاریاں۔ ان تمام مقامات پر سیکیورٹی سخت ہوگی۔
اگر طاہر القادری اسلام آباد سے سیدھے لاہور جائیں گے تو دوسرا رستہ ہے موٹر وے کا، یہ رستہ پانچ گھنٹے کا ہے۔ رستے میں آئیں گے چکوال ، پھلواریاں، بھلوال ، حافظ آبا اور شیخوپورہ، ان تمام مقامات پر بھی ہوگی سیکیورٹی سخت۔
تیسرا رستہ ہے ٹرین کا جس کے سب سے کم امکانات ہیں اور یہ رستہ چھھ گھنٹے کا ہے اور اگر سیکیورٹی کی بنا پر یہ تینوں رستے کارگر نہ ہوئے تو چوتھا اور آخری رستہ ہے فضائی راستہ۔ سماء
ذرائع: سماء نیوز آن لائن
تبصرہ