حکومت نے سانحہ لاہور سے کوئی سبق نہیں سیکھا: پرویز الٰہی
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کو اب بھی ہراساں کیا جارہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے سانحہ لاہور سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
منہاج القرآن لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سانحہ لاہور سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اب بھی پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں کو ہراساں کیاجارہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راولپنڈی اسلام آباد انتظامیہ سے بات کرنے گئے تو انہیں حراست میں لیا گیا، حکومت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرے۔
اس موقع پر حسین محی الدین نے کہا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا نہیں، ہم یہ بتا دیناچاہتے ہیں کہ طاہرالقادری کی تحریک پُرامن ہے، اس میں نہ اشتعال انگیزی ہے اور نہ ہی فساد کا کوئی پیغام۔ اس کے باوجود ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرسینکڑوں رہ نما بھی گرفتار کرلئے گئے تو بھی انقلاب کا سفرنہیں رکے گا۔
ذرائع: ایکسپریس نیوز آن لائن
تبصرہ