ڈاکٹر طاہرالقادری نےواپسی کیلئےاڑان بھرلی، پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وطن واپسی کیلئے سفر کا آغاز کر دیا ہے، جہاں انہوں نے کینیڈا سے اڑان بھرلی، وہ پیر کو پاکستان پہنچیں گے، تاہم کچھ ہونے کی صورت میں وہ پہلے ہی دس ذمہ داروں کے نام گنوا چکے ہیں۔
انقلاب کا آغاز ہوچکا اور یہ ہی نعرہ لئے ڈاکٹر طاہرالقادری چل پڑے، جس کیلئے ان کے سفر کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ کینیڈا سےاڑان بھرنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری دو بجے لندن پہنچیں گے، جب کہ وطن واپسی پیر کو ہوگی۔
حکومت نے واپسی پر ہر ممکن سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری ماننے کو تیار نہیں، کچھ ہونے کی صورت میں دس ذمہ داروں کے نام پہلے ہی گنوا چکے ہیں۔
سربراہ پی اے ٹی دس نکاتی ایجنڈا لئے آرہے ہیں، جس میں سب کو روٹی سب کو مکان، خوشحال پاکستان کا مطالبہ سرفہرست ہے۔ سماء
ذرائع: سماء نیوز
تبصرہ