گوجر خان: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔ عبدالستار نیازی
پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے پرامن عوامی انقلاب کیلئے ملک بھر میں ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر رکھا ہے اسی سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرخان و جملہ فورمز کے ورکرز نے شہر میں ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کردیا ہے جس کے باعث عوام کا پاکستان عوامی تحریک کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور لوگ عوامی تحریک کی ممبر شپ لینے اور پرامن عوامی انقلاب میں شرکت کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے رواں ماہ میں پاکستان واپسی کا اعلان کر رکھا ہے، اس سلسلے میں گوجرخان کے ورکرز اپنے مطلوبہ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے میدان عمل میں آگئے ہیں۔


تبصرہ