کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہونے والا ہے۔ ریاست علی خان
پاکستان عوامی تحریک کرپٹ نظام کا خاتمہ کر کے ملک میں حقیقی، عوامی اور فلاحی جمہوریت نافذ کرے گی
ڈاکٹر طاہرالقادری عنقریب پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گے
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر ریاست علی خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہونے والا ہے۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے، یہ کرپٹ نظام صرف لٹیروں، غاصبوں، اقتدار پر قابض استحصالی نظام کے محافظوں اور چند خاندانوں کے لئے ہے جسے جمہوریت کا نام دے دیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ایسے عوام دشمن نظام کا خاتمہ کر کے ملک میں حقیقی، عوامی اور فلاحی جمہوریت نافذ کرے گی، جس کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری عنقریب پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سنٹرل کونسل کے سہ ماہی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انصار ملک، فاروق بٹ، احسان اللہ ایڈووکیٹ، خاور عباس، مصطفی خان، اختر راجہ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کی گود میں پروان چڑھنے والے حکمرانوں کے بجٹ میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی پرعوامی، جمہوری انقلاب اور نظام کی تبدیلی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انقلاب اب اس دھرتی کامقدر بن چکا ہے۔ لندن میں ہونے والا مشترکہ اعلامیہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ موجودہ حکمران کبھی بھی عوام تک اختیارات منتقل نہیں کریں گے۔ بہت جلد انقلاب کی صورت میں دھاندلی زدہ نظام کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔ انقلاب کے بعد اختیارات کو حقیقی بنیادوں پر نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔


تبصرہ