اوکاڑہ: موجودہ بجٹ غریبوں کا نہیں بلکہ سرمایہ داروں کا ہے جس میں غریب کو ٹیکس کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ خرام نواز گنڈا پور
اوکاڑہ ( ) پاکستان عوامی تحر یک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پورنے کہا کہ موجودہ حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام سے بوکھلانہ شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے پہلے کبھی بھی ریاست کا نام نہیں لیا، گزشتہ پریس کانفرنس میں بار بار ریاست کا نام لیتا رہا ہے۔ موجودہ بجٹ غریبوں کا نہیں بلکہ سرمایہ داروں کا ہے۔ اس میں غریب کو ٹیکس کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی میڈیا کوارڈینیٹر شیخ گلفام علی قادری تحصیل کوآرڈنیٹر حافظ شعیب حسن اور معیزالدین سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک سے فاقہ کشی، بے روزگاری اور دہشت گردی ختم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے زراعت اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستان بڑا زرعی ملک ہے لیکن افسوس اس ملک میں کسانوں کیلئے کچھ نہیں ہے۔ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن حکمران کسانوں سے سو تیلی ماں جیسا سلوک کر تے ہیں۔ حکمرانوں کے پاس کوئی وژن نہیں۔ الحمداللہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ایک وژن ہے اور وہ وژن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاوژن ہے۔


تبصرہ