پاکستان عوامی تحریک کا 25 واں یوم تاسیس 25 مئی کو ہو گا
ڈاکٹر طاہرالقادری 300 شہروں میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے براہ راست خطاب کریں گے
ڈاکٹر طاہرالقادری جماعت انقلاب کیلئے ملک بھر کے کارکنوں کو اہم ہدایات دیں گے
پاکستان عوامی تحریک کا 25 واں یوم تاسیس 25 مئی کو ہو گا۔ جس سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک بھر کے 300 شہروں میں ہونے والے ورکرز کنونشنز سے براہ راست خطاب کریں گے۔ عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینٹر غلام علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کنونشن اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ پورے ملک میں مجموعی طور پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی، بلکہ ڈاکٹر طاہر القادری جماعت انقلاب کیلئے ملک بھر کے کارکنوں کو اہم ہدایات دیں گے جس کے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی 11 مئی کی احتجاجی ریلیوں میں ملک کے 60 شہروں میں جس بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ہے اس نے بلاشبہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 23 دسمبر 2012ء کے مینار پاکستان کے جلسے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق 11 مئی کی پاکستان عوامی تحریک کی ریلیز لاکھوں افراد نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملکی سیاست میں انتہائی اہم حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ 25 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کا 25 واں یوم تاسیس ہے یعنی پارٹی کی سلور جوبلی ہے اس لئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد انقلاب کی منزل کے حصول کیلئے کارکنوں کو اہم اہداف دیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ملک بھر کے کارکنان پارٹی کا سلور جوبلی یوم تاسیس منانے کیلئے بہت زیادہ گرم جوش دکھائی دے رہے ہیں۔


تبصرہ