ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا قوم کا مقدر بدل دے گا: ریاست علی خان
ریاست پاکستان کو بچانے کیلئے عوام کو اب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں نکلنا ہو گا
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر ریاست علی خان نے کہا ہے کہ عوام اگر پاکستان کو بچانا اور ملک کا مقدر بدلنا چاہتی ہے تو اس کیلئے ایک قوم بن کر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں نکلنا ہو گا۔ پاکستان کا آئین اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر شہری کو روزگار، تعلیم، علاج ، انصاف اور گھر فراہم کیا جائے، مگر حکمرانوں نے سوائے لوٹ مار، کرپشن کرنے اور اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنے کے علاوہ غریب کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان عوامی تحریک 25 مئی کو یوم تاسیس (سلور جوبلی ) شاندار طریقے سے منائے گی۔ اس موقع پر قائد پاکستان عوامی تحریک جماعت انقلاب کے لئے اہم ہدایات دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کمپنی میں کارنر میٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انصار ملک، فاروق بٹ، راجہ منیر اعجاز، اختر راجہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا قوم کا مقدر بدل دے گا۔ اب وقت آ گیا ہے، پاکستان سے جعلی جمہوریت کو سمندر برد کر دیا جائے۔ پاکستان میں بہت جلد حقیقی جمہوریت کا سو رج طلوع ہونے والاہے۔


تبصرہ