پچھلی حکومت نے 5 سال پورے کر کے کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ملک افضل
ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ 33 سالوں سے قوم کی تربیت کر رہے ہیں،
وہ کوئی جلد بازی نہیں کر رہے
اب کوئی بھی زرداری، مزاری، مولانا یا شریف برادران جعلی جمہوریت کو سہارا نہیں دے
سکیں گے
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ملک افضل کا رد عمل
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک افضل نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مضحکہ خیز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کوئی جلد بازی نہیں کر رہے، وہ گزشتہ 33 سالوں سے قوم کی تربیت کر رہے ہیں۔ پچھلی حکومت نے 5 سال پورے کر کے کون سا تیر چلایا ہے۔ پچھلی حکومت نے عوام کو غربت کی حد تک پہنچایا، بے روزگاری دی، افلاس دیا، مہنگائی کے بڑے بڑے تحفے دیے۔ ڈالر کو 60 روپے سے 100 تک پہنچایا اور اب موجودہ حکمران بھی ان ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ لیکن پاکستانی قوم اب جاگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی زرداری، مزاری، وڈیرہ، سرمایہ دار، مولانا یا شریف اس کرپٹ نظام کو گرنے سے نہیں بچا سکے گا۔ 11 مئی کا احتجاج کرپشن زدہ حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار ثابت ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 10 چوہڑ چوک اور اللہ آباد میں ورکرز سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، علامہ حیدر علوی، مقصود عباسی، امجد عباسی، راجہ پرویز حشمت اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں کے ورکرز نے اپنے رفقاء سمیت ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے سے مکمل اتفاق رائے کرتے ہوئے عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد جوق در جوق عوامی تحریک کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے نکل پڑی ہے۔
ملک افضل نے کہا کہ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کے 11 مئی کو ملک بھر میں کامیاب احتجاج کے بعد عوام کا ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر اعتماد بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے جبکہ نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیدار جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ جمہوریت کو خطرہ تو تب ہو گا جب ملک میں جمہوریت ہوگی۔ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزکا وجود تک نہیں ہے۔ جمہوریت نام ہے غریبوں کے حقوق کا جمہوریت نام ہے عوامی مسائل کے حل کا یہاں لوگ گردے بیچ کر بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں اگر یہ جمہوریت ہے تو مبارک ہو ان جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو جنہوں نے گزشتہ 67 سالوں سے جمہوریت کے نام پر عوام کے حقوق غصب کئے رکھے۔ اب ڈاکٹر طاہرالقادری غریب کی آواز بن کر آچکے ہیں اب ملک میں انقلاب آئے گا پھر حقیقی اور اصلی جمہوریت قائم ہوگی لوگوں کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر ملیں گے۔ عوام 11 مئی کواتنی بڑی تعداد میں نکلے کہ حکمران نام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیدار عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔


تبصرہ