انقلاب کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، مصطفوی انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے: پروفیسر عبدالرحیم
واہ کینٹ ( )11 مئی پاکستان عوامی تحریک کے شاندار احتجاجی پروگرام نے ثابت کر دیا کہ لوگ اپنے دکھوں اور پریشانیوں کے مدوا چاہتے ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کے لیے تیار ہیں تاکہ عوام اور ڈاکٹر طاہرالقادری مل کر اس فرسودہ نظام کو بدل سکیں اور ملک میں بہتری آسکے، عوام خوشحال ہوسکے اور ترقی کی رہ پر چل کر پاکستانی قوم بھی دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہا ج القرآن کے صدر پروفیسر عبدالرحیم نے تحریک منہا ج القرآن کے دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دفتر میں کثیر تعداد میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہا ج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والے خواہش مند حضرات بھی موجود تھےاور یہ لوگ انقلابی جانثار اورمصطفوی کارکن اور رفیق بننا چاہتے ہیں ۔
پروفیسر عبدالرحیم نے یہ بھی بتایا کہ ان لوگوں کی تکلیف اورپریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر شپ کایہ سلسلہ دفتروں کے بجائے تحریک منہا ج القرآنpp-8کے تمام کارکنوں کی طرف منتقل کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے ممبر سازی کا کام کرتے رہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کایہ جوش جذبہ اس با ت کا ثبوت ہے کہ اب انقلاب کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، مصطفوی انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے 11 مئی کو آج ایک ہفتہ ہونے والا ہے اور لوگوں کی یہ آمدورفت کسی اہم اوربڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ ان لوگوں کے جذبات کو سلامت رکھے اور ملک وملت کی بہتری کے لیے استعمال ہوں۔


تبصرہ