ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10نکاتی ایجنڈا حکمرانوں کیلئے نہیں بلکہ غریب عوام کیلئے ہے: غلام محمد قادری
فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ 11 مئی کی احتجاجی ریلی میں فیصل آباد کے تمام صوبائی حلقہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نظام کی بہتری، ملکی استحکام اور غریبوں کی خوشحالی کیلئے جو 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا وہ ہر پاکستانی کے دل کی آ واز ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا حکمرانوں کیلئے نہیں بلکہ غریب عوام کیلئے ہے اس لئے عوام کو آگے بڑھ کر اسے نافذ کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کی قیادت اور کارکنان نے 11 مئی کو عوامی احتجاج کو ناکام بنانے کی تمام حکومتی سازشوں کو ناکام بنا تے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں کچہری بازار میں پہنچ کر ثابت کر دیا کہ عوامی تحریک کے کارکن اخلاص، وفاداری اور استقامت کے پیکر ہیں۔ 11 مئی کے عوامی احتجاج میں حکومتی وزیروں کی گیدڑ بھبھکیاں مصطفوی شیروں کو نہ ڈرا سکیں۔ حکومت نے بسوں کی بکنگ کینسل کروا دی مگر عوام متبادل ذرائع استعمال کرتے ہوئے کچہری بازار پہنچ گئے ۔


تبصرہ