ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈے کے نفاذ کے لئے پوری قوم اٹھناکو ہو گا: سردار منصور خان
11مئی کی احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے ڈاکٹر طاہرالقادری
کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے
سردار منصور خان کی راولپنڈی، اسلام آباد کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہا ہے کہ 11 مئی کی احتجاجی ریلی میں اسلام آباد، راولپنڈی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے مری روڈ روڈ پر نظام کی بہتری، ملکی استحکام اور غریبوں کی خوشحالی کیلئے جو 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا وہ ہر پاکستانی کے دل کی آ واز ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا حکمرانوں کیلئے نہیں بلکہ غریب عوام کیلئے ہے اس لئے عوام کو آگے بڑھ کر اسے نافذ کرنا ہو گا۔ ان شااللہ لاہور انقلاب کا مرکز بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد، راولپنڈی کے عہدیداران کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انصار ملک، ابرار رضا ایڈووکیٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ملک افضل، راجہ منیر اعجاز، ملک طاہر جاوید، غلام علی خان، راجہ پرویز حشمت، علامہ حیدر علوی، مقصود عباسی اور امجد عباسی بھی موجود تھے۔ انہوں نے 11 مئی کے کامیاب عوامی احتجاج پر تمام عہدیداران اور کارکنان کو خصوصی مبارکبادی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آبادکی قیادت اور کارکنان نے 11 مئی کو عوامی احتجاج کو ناکام بنانے کی تمام حکومتی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں مال روڈ پر پہنچ کر ثابت کر دیا کہ عوامی تحریک کے کارکن اخلاص، وفاداری اور استقامت کے پیکر ہیں۔ 11مئی کے عوامی احتجاج میں حکومتی وزیروں کی گیدڑ بھبھکیاں مصطفوی شیروں کو نہ ڈرا سکیں۔ حکومت نے بسوں کی بکنگ کینسل کروا دی مگر عوام بڑی تعداد میں متبادل ذرائع استعمال کرتے ہوئے مری روڈ پہنچ گئے۔


تبصرہ