کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے کسی بھی تبدیلی کی امید رکھنا بہت بڑی غلط فہمی ہے: راجہ سلطان نعیم کیانی
کرپٹ نظام کے خلاف ملک بھر کے 60اضلاع کی طرح راولپنڈی ڈویژن کے عوام نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم راولپنڈی ڈویژن کے عوام کے بالعموم اور تحصیل گوجرخان کی عوام کے بالخصوص مشکور ہیں، گوجرخان کی تاریخ کا بہت بڑا قافلہ راولپنڈی عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں شریک ہوا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گوجرخان پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے چاہنے والوں کاگڑھ ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے صدر راجہ سلطان نعیم کیانی اور سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے کسی بھی تبدیلی کی امید رکھنا بہت بڑی غلط فہمی ہے، اس کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالوں نے 65سال سے اس ملک اور عوام کو یرغمال بنارکھاہے ، چند خاندانوں نے اس ملک پر حکمرانی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، آج پورا پاکستان ڈاکٹر طاہرالقادری کے کہے ہوئے الفاظ دہرا رہاہے، تبدیلی کے دعویداروں کی تبدیلی ہواہوچکی ہے،عوام کو لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کردیاگیاہے، ہم اس ظلم سے عوام کو نجات دلائیں گے۔


تبصرہ