آئین کی خلاف ورزی پر حکومت کا خاتمہ واجب ہو گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ آئین کی خلاف ورزی پر حکومت کا خاتمہ واجب ہوگیا ہے، جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کا الزام غلط ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی اے ٹی کی جانب سے ملک کے کئی شہروں میں منعقدہ ریلی سے کینیڈا سے اپنے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت اور نظام کا خاتمہ واجب ہوچکا۔ ملک میں حرام کھایا جا رہا ہے، بے روزگاری عروج پر ہے، یہاں مائیں بچوں سمیت خود کشیاں کر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ترمیم خود کو بچانے کے لیے کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں آمریت کیوں ہے، اختیارات مرکز اور صوبوں تک محدود کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا سے پاکستان تک فلائٹ میں صرف تیرہ گھنٹے لگتے ہیں، یہ کہا جا رہا ہے کہ میں کینیڈا سے یہاں کیوں ریلی کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم ایسا نظام قائم کرینگے کہ جس میں حقداروں کو ان کا حق ملے، لوگ امن چین سے زندگی گزاریں، ہم ملک میں تیئیس صوبے قائم کرینگے، ملک میں غریبوں کا انقلاب برپا کرینگے۔
تبصرہ