گوجر خان: کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے کسی بھی تبدیلی کی امید رکھنا بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ عبد الستار نیازی
گوجرخان: کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے کسی بھی تبدیلی کی امید رکھنا بہت بڑی غلط فہمی ہے، اس کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالوں نے 65 سال سے اس ملک اور عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے، چند خاندانوں نے اس ملک پر حکمرانی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، آج پورا پاکستان ڈاکٹر طاہرالقادری کے کہے ہوئے الفاظ دہرا رہا ہے، تبدیلی کے دعویداروں کی تبدیلی ہوا ہو چکی ہے، عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کردیاگیاہے، ان خیالات کااظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم میڈیا ، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی اور MSM گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن شجاعت حسنین نے اپنے اخباری بیان میں کیا، عبدالستار نیازی نے کہا کہ حکومت 11مئی کے احتجاج کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور ٹرانسپورٹرز و کارکنان پاکستان عوامی تحریک کو انتظامیہ کے ذریعے ہراساں کیاجارہاہے، ہم وفاقی اور صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے صبر کو نہ آزمایاجائے اگر اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا گیا تو ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔


تبصرہ