ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام یونین کونسل یونس آباد میں عزم انقلاب کنونشن منعقد ہوا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں استقبالیہ کلمات محمد اسلم بسرا صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ ادا کیے۔ اس موقع پر انجئینر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، علاوہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ انجئنیر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کوئی ظلم کے خلاف اٹھا ہے اس وقت کے تمام مفاد پرست اس کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ قوم نے دیکھا اپنی اپنی لڑائیاں لڑنے والے اور ایک دوسرے کو کافر کہنے والے جب ڈاکٹر طاہر القادری نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو یہ سب ایک چھت کے نیچے جمع ہو گئے کیونکہ ان کا مفاد اس ظالمانہ نظام میں ہے مگر اب وقت دور نہیں جب قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب آئے گا۔
تبصرہ