راوی ٹاؤن لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک راوی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدان و کارکنان بھی موجود تھے۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
تبصرہ