ڈاکٹر طاہرالقادری نے بہت پہلے بتا دیا تھا کہ ہم اس کرپٹ سیاسی کلچر کے سٹیک ہولڈر نہیں ہیں۔ انصار ملک
عوامی تحریک نظام کی تبدیلی چاہتی ہے جس سے ملک میں انصاف پر مبنی
معاشرے کاقیام ہو
حکمران ملک میں خاندانی بادشاہت کا قیام چاہتے ہیں۔ لیکن عوام اب ایسا نہیں ہونے دیں
گے
11 مئی کا سورج انقلاب کی نوید لے کر طلوع ہوگا
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا ہے کہ 11مئی کے احتجاج کا اعلا ن ڈاکٹر طاہرالقادری نے بہت پہلے اعلان کیا تھا کہ ہم اس کرپٹ سیاسی کلچر کے سٹیک ہولڈر نہیں ہیں۔ 11 مئی کے الیکشن میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ یہ الیکشن دھن، دھونس اور دھاندلی والا الیکشن ہوا۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ جیتنے اور ہارنے والے سب ہی دھاندلی کا رونا روتے۔ جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قبل از وقت قوم کو الیکشن نتائج سے آگاہ کر دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے I,10 سیکٹر I,9 میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے قوم کو آئین کا شعور دیا اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا شعور دیا آج تک کسی سیاستدان نے قوم کو ان کے حقوق کا شعور نہیں دیا کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ اگر ہم نے عوام کو شعور دے دیا تو پھر یہی لوگ ہمارے سامنے اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوسکتے ہیں۔ سیاست کے بدمعاش کلچر نے قوم کو حقوق کی آگاہی سے آشنا ہی نہیں ہونے دیا بس دال روٹی کے چکر میں ہی ڈالے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ مئی 2013 میں ہونے والا ا لیکشن دھن، دھونس اور دھاندلی کے تحت ہونے والا الیکشن تھا۔ آئینی پراسس ہوا ہی نہیں۔ قوم نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا لیکن تبدیلی ہوا میں اڑا دی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک نے پورا ایک سال بیداری شعور تحریک پر صرف کیا اور حکمرانوں کو پورا وقت دیا کہ وہ عوام کو ریلیف دیں۔ لیکن حکمرانوں نے اپنی سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا اور ملک میں خاندانی بادشاہت کا قیام چاہتے ہیں۔ لیکن عوام اب ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ عوامی تحریک عوام کے ساتھ مل کر کرپٹ حکمرانوں کا بستر گول کر دے گی اور اقتدار عوام کو منتقل کردیا جائے گا۔


تبصرہ