چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی 11 مئی کی احتجاجی ریلی کے سلسلہ میں علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات

پاکستان عوامی تحریک چکوال کے وفد نے 11 مئی کی راولپنڈی کی ریلی کے سلسلہ میں محمد رفیق نجم مرکزی ناظم تنظیمات پاکستان عوامی تحریک کی قیادت میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں مریدین سمیت ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پیر سید محمود الحسن مستوار قلندر سے ان کے آستانہ عالیہ مخدوم پور شریف میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالم اسلام کا سرمایہ ہیں۔
خانپور میں پیر سید اجلال الحسنین شاہ صاحب اور سدوال میں سید محمد سعید مشہدی سے ملاقات کی ان شخصیات نے یقین دلایا کہ پہلے بھی جب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کال دی تھی تو ہمارے مریدین نے شرکت بھی کی اور ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو بھی ہیں جبکہ پیر اجلا ل الحسنین شاہ صاحب نے کہا کہ میری ڈاکٹر صاحب سے اپنا دادا حضور پیر امین شاہ صاحب کے وقت سے علیک سلیک ہے اور پچھلے 14 جنوری کے پروگرام میں میں نے خود لوگوں کو دعوت دی اور اس مرتبہ بھی ڈاکٹر صاحب کا پیغام ڈور تو ڈور پہنچائیں گے اور مریدین شرکت کریں گے، جبکہ سدوال کی سیاسی اور سماجی شخصیت سید محمد سعید مشہدی نے کہا کہ 1989 جب پا کستان عوامی تحریک بنی تھی تو میں نے اس موچی گیٹ کے پروگرام اور لانگ مارچ میں بھی شرکت کی تھی اور آج بھی ڈاکٹر صاحب کے ساتھ دل اور جان سے ہیں اور 11 مئی کی ریلی میں سدوال سے بھر پور شرکت ہوگی۔ وفد میں محمد رفیق نجم کے علاوہ حاجی عبد الغفور شیخ، ملک احسان محفوظ، توقیر اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری محمد یعقوب، طارق گولڈن اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔


تبصرہ