پاکستان کے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کی تصویری جھلکیاں
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک گیر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک کا دھرنا انقلاب کی اذان تھی۔ 11 مئی کو ملک گیر احتجاج کے ذریعے جماعت انقلاب کی اقامت ہو گی۔ اقامت اور جماعت کے درمیان زیادہ وقت نہیں ہوتا اس لئے صف بندی کے بعد جلد جماعت کھڑی ہو جائے گی۔ جماعت انقلاب کے قیام کے بعد مذاکرات نہیں ہونگے۔ سیاسی دہشت گردوں اور ریاستی ڈاکوؤں سے اقتدار لے کر پر امن طریقے سے عوام کو منتقل کر دیا جائیگا۔ 11 مئی کا احتجاج پر امن ہو گا اگر ریاستی جبر اور پولیس کے ذریعے اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو حکمران اپنی چند ماہ کی سیاسی عمر کا خود خاتمہ کر لیں گے۔ کارکن جرات اور حوصلے سے عوام کو احتجاج میں شامل کرنے کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین جاری رکھیں۔
ہری پور ہزارہ
جھنگ
میر پور آزاد کشمیر
سمن آباد( ٹاؤن بی لاہور)
علامہ اقبال ٹاؤن سیکٹر سی (لاہور)
دیپال پور
تبصرہ