11 مئی کو زندہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام ایک نئی تاریخ کے امین بنیں گے۔ عمر ریاض عباسی
فوج سرحدوں کی حفاظت کرے قوم سب کچھ قربان کر کے فوج کی حفاظت کرے گی۔ ریاست علی خان
جب تک پاکستان کے محکوم عوام کو انکے حقوق نہیں ملیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمر ریاض عباسی
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ کرپشن، مہنگائی، لاقانونیت، بدامنی اور دہشت گردی کی اصل بنیاد موجودہ نظام انتخاب ہے۔ عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم، مہنگائی، بیروزگاری اور لوٹ مار کی جڑیں اس ووٹنگ سسٹم میں ہیں۔ یہ نظام انتخاب غریبوں، تاجروں، مزدوروں اور کسانوں کیلئے نہیں اشرافیہ کیلئے ہے۔ یہ نظام انتخاب ان لوگوں کیلئے ہے جو خود اور انکی نسلیں بدل بدل کر پچھلے 67 سالوں سے اقتدار میں آ رہے ہیں۔ یہ سسٹم ان کروڑوں عوام کا نہیں بلکہ ان لٹیروں کا ہے جو چور دروازوں سے منتخب ہو کر باری باری آتے ہیں اور عوام کو کچھ نہیں ملتا۔ 11 مئی کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے انقلاب کا نقطہ آغاز ہونگے۔ اگر کارکنان کو تنگ کیا گیا تو یہ مظاہرے انقلاب کا نقطہ آغاز نہیں بلکہ انقلاب بن جائیں گے۔ 11 مئی کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام ایک نئی تاریخ کے امین بنیں گے۔
وہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آبادکے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریاست علی خان، انصار ملک، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، اختر راجہ، فاروق بٹ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ان حکمرانوں نے ہمیشہ فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی ہیں۔ ایسے مخصوص لوگوں کو پرموٹ کیا ہے جن کے باپ دادا پاکستان کے خلاف تھے۔ پاک فوج اور ISI کے خلاف زہر اگلنے والو نہ سمجھو کہ فوج 5 لاکھ ہے بلکہ 18 کروڑ عوام اپنی غیور فوج کے ساتھ ہیں۔ تمہارے گھناؤنے کاروبار ختم ہونے کا وقت آ چکا، عوام کے ہاتھ تمہارے گریبانوں تک آنے والے ہیں۔ کئی بار اقتدار میں آنے والے ان حکمرانوں کو ملک کو ترقی پر گامزن کرنے کیلئے کتنا وقت چاہیے؟ جعلی الیکشن کی وجہ سے طاقت میں آنے والوں کا ایجنڈا یہ ہے کہ جمہوریت کی بقا کے نام پر پاکستان کی سلامتی کے ادارے فوج پر حملہ کیا جائے۔ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں آگاہ ہیں کہ اگر فوج کو کمزور کر دیا جائے تو باریاں جاری رہیں گی۔
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ریاست علی خان نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور عوامی مہم جاری ہے اور سوئے لوگوں کو جگا رہے ہیں، لوگوں کو جھنجوڑ رہے ہیں کہ اپنے حق مانگنے کیلئے باہر نکلیں۔ عوام گھروں میں بیٹھ کر بھوک کی آگ میں جلنے کی بجائے اپنے آئینی، قانونی و جمہوری حقوق کے حصول کیلئے 11مئی کو پر امن احتجاج کیلئے باہر نکلیں۔ 11 مئی کے مک مکا کے نتیجے میں وجو د میں آنے والی حکومت نے عوام کو دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا اور اب یہ ظالم حکمران سازش کے تحت فوج کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر آ گئے ہیں۔ افواج پاکستان ہمارا اثاثہ ہیں، حکومت کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ فوج سرحدوں کی حفاظت کرے قوم سب کچھ قربان کر کے فوج کی حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد حکمران پچھلی چار دہائیوں سے عوام سے وعدے کر رہے ہیں جوکبھی وفا نہیں ہوئے۔سوال وعدہ کرنا نہیں بلکہ اسے پورا کرنا ہے ۔پاکستان عوامی تحریک جس انقلاب کی بات کرتی ہے۔ انقلاب کے فوری بعد ان وعدوں پر عمل شروع ہو جائے گا۔ تحفظ پاکستان کے نام پر لائے جانیوالے جعلی قوانین کو نہیں مانتے۔ حکمرانوں کا وقت ختم ہو چکا اب نہ جنونی نہ خونی اگر انقلاب آئے گا تو صرف مصطفوی۔ سبز انقلاب کے بعد پاکستان ایسی ترقی کرے گا کہ حقیقت میں ایشین ٹائیگر کہلائے گا۔ جب تک پاکستان کے محکوم عوام کو انکے حقوق نہیں ملیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ورکرز کنونشن سے عائشہ شبیر، راضیہ نوید، نصرت دیگر نے بھی خطاب کیا۔


تبصرہ