چکوال: پاکستان عوامی تحریک کا تنظیمی اجلاس

چکوال () پاکستان عوامی تحریک چکوال کا 11 مئی راولپنڈی کی ریلی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ضلع بھر میں منعقد ہو رہے ہیں اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر نجم رفیق نے چکوال ضلع میں بھرپور دورے شروع کر دیے ہیں اس سلسلے میں تحصیل تلہ گنگ، تحصیل لاوہ، ملتان خودر، پچنند چکوال میں یونین کونسل 2 یونین کونسل 4 یونین کونسل ڈب کے دورے کیے اور کارکنان کو 11 مئی کی ریلی کے سلسلے میں ٹارگٹ دیے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان دورہ جات میں احسان سنی، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، حاجی مزمل عباس، حاجی عبدالغفور شیخ، توقیر اعوان، ملک احسان محفوظ، ملک افسر، اشرف اقبال، محمد سیلم شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چکوال کی ہر یونین کونسل اور یونٹ سے عوام الناس کی ایک بڑی تعداد کو 11 مئی کے پروگرام میں لائیں گے۔


تبصرہ