نارووال: پاکستان عوامی تحریک کا تنظیمی اجلاس
پاکستان عوامی تحریک نارووال کے زیراہتمام 11 مئی کے سلسلے میں تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ زاہد فیاض مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک نارووال کے کارکنان اور عہدیداران کے ساتھ ساتھ شکر گڑھ اور ظفر وال کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں 11 مئی کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک نے خصوصی بریفنگ دی۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
تبصرہ