پیرس: افواج پاکستان کی عزت و وقار ہی تحفظ عوام اور حقیقی استحکام پاکستان ہے اور اسی سے خوشحالی پاکستان وابستہ ہے۔ طارق چوہدری
پیرس: منہاج ہیس اینڈ اینٹی گریشن فرانس کے صدر طارق چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط فوج ہی پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ حقیقت میں افواج پاکستان کی عزت و وقار ہی تحفظ عوام اور استحکام پاکستان ہے اور اسی سے خوشحالی پاکستان وابستہ ہے۔ تحفظ پاکستان کیلئے جہاں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے وہاں اوورسیز پاکستانی بھی تن من دھن سے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اس لیے پاک آرمی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ طارق چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت وقت خاندانی آمریت کو رواج دینے کیلئے ریاستی اداروں کو روندنے کی جس روش پر چل رہی ہے وہ گھناؤنی سازش ہے۔ فوج کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے پر حکومتی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ وہ آرمی کو اپنا دست نگر بنانا چاہتے ہیں۔ پاک فوج پوری دنیا میں پروفیشنل مہارت میں باوقار اور اعلی ترین مقام رکھتی ہے اس ادارے کے خلاف حکومتی رویہ نہایت قابل مذمت ہے۔ ہم اوور سیز پاکستانی حکومت کے اس رویہ کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔


تبصرہ