بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔ غلام علی خان
دیہاڑی دار افراد کے لئے روٹی کمانا مشکل ہوگیا،حکومت اپنی غلطیوں
سے اپنے دن خود کم کررہی ہے
ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ آخری مراحل میں ہے، ایک کروڑ عوامی تحریک کے کارکن اور ایک کروڑ حکمران خود تیار کر رہے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ روزمرہ دیہاڑی لگا کر زندگی کا گزر بسرکرنے والوں کے لئے روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔ فقط وعدے، طفل تسلیاں ہی عوام کا مقدر ہیں۔ جبکہ ریاست کے حکمران اسی لئے بنائے جاتے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔ لیکن پاکستان میں اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہاں پر حکمران عوام کے مسائل میں اضافہ اور اپنی عیاشیوں پر عوام کا پیسہ لگانے کے لئے بر سراقتدار آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنان کو ایک کروڑ نمازیوں کا ٹارگٹ دیا تھا۔ عوامی تحریک کے کارکنان ایک کروڑ نمازی مکمل کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں اور ایک کروڑ حکمران اپنی غلطیوں کے باعث بنا رہے ہیں، انقلاب کی کال آنے تک جن کی تعداد کئی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔


تبصرہ