ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے قوم کو عوامی تحریک کے ایجنڈے کا ساتھ دینا ہو گا۔ ملک محمد افضل
راولپنڈی( ) پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک محمد افضل نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل سے لا تعلق ہیں ان کا کام صرف اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔ غربت ختم کرنے کے دعویدار آج غریبوں کو بھول گئے ہیں اپنے مفادات طول دینے کیلئے قاتلوں سے مذاق رات کر رہے ہیں۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ظالم حکمرانوں سے جان چھڑوائی جائے جس کیلئے عوامی تحریک کے انقلابی ایجنڈے کا ساتھ دینا ہو گا۔ انقلابیوں کی صفیں بچھنے کا وقت آ گیا ہے ساری قوم کو حقیقی تبدیلی کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہو گا تاکہ کرپٹ اور بے ضمیر حکمرانوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک محمد افضل نے ادارہ تعلیمات مصطفے میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ حیدر علوی، مفتی نوید احمد سیالوی، غلام علی خان اور ملک طاہر جاوید نے بھی خطاب کیا۔ ملک محمد افضل نے کہا کہ قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے نظریے پر متحد ہو رہی ہے بہت جلد پاکستان میں انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔


تبصرہ