نوشہرہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام تحفظ پاکستان موٹر سائیکل ریلی
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تحفظ پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جسکی قیادت پاکستان عوامی تحریک تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک حاجی محمد ریاض اور تحریک منہاج القرآن تحصیل نوشہرہ صدر ڈاکٹر ممتاز حسین آرائیں نے کی۔ ریلی کاآغاز نیولاری اڈا نوشہرہ سے ہوا۔ میلاد چوک اور مین بازار نوشہرہ سے ہوتی ہوئی تکبیر چوک پہنچی۔ ملک حاجی محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی اعتبار سے بہت اہم ہے کیوں کہ ہم نے 23 مارچ 1940 کی قرار داد پاکستان کے تحت ہی پاکستان حاصل کی تھا ہمیں ایک آزاد ریاست تو مل گئی مگر کرپٹ اور نااہل لوگوں نے قبضہ کر کے پاکستانی قوم کے حقوق چھین لیئے اس لئیے آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ملک پاکستان کو کرپٹ لوگوں سے بچائیں گےاور غریبوں کو انکا حق دلائیں گے اور پاکستان کو حقیقی فلاحی اور اسلامی ریاست بنائیں گے۔
تبصرہ