نوشہرہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام تحفظ پاکستان موٹر سائیکل ریلی
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تحفظ پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان عوامی تحریک تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک حاجی محمد ریاض اور تحریک منہاج القرآن تحصیل نوشہرہ صدر ڈاکٹر ممتاز حسین آرائیں نے کی۔ ریلی کا آغاز نیو لاری اڈا نوشہرہ سے ہوا اور میلاد چوک اور مین بازار نوشہرہ سے ہوتی ہوئی تکبیر چوک پہنچی۔ اس موقع پر ملک حاجی محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی اعتبار سے بہت اہم ہے کیوں کہ ہم نے 23 مارچ 1940 کی قرار داد پاکستان کے تحت ہی پاکستان حاصل کیا تھا۔ ہمیں ایک آزاد ریاست تو مل گئی مگر افسوس کرپٹ اور نااہل لوگوں نے قبضہ کر کے پاکستانی قوم کے حقوق چھین لیے۔ آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ملک پاکستان کو کرپٹ لوگوں سے بچائیں گے۔ غریبوں کو انکا حق دلائیں گے اور پاکستان کو حقیقی، فلاحی اور اسلامی ریاست بنائیں گے۔
تبصرہ