ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پوری قوم خیبر تا کراچی کرپٹ نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔ انصار ملک
وزیر خزانہ اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیٹوں کو کروڑوں روپے قرض حسنہ کے طور پر دے کر ٹیکس بچانے کا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پوری قوم خیبر تا کراچی کرپٹ نظام کے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔ پاکستان میں غربت، لاقانونیت، جہالت، کرپشن، دہشت گردی اور قتل وغارت گری کے ذمہ دار سیاسی لیڈر، جو صرف اخباروں میں کوریج کے لئے جھوٹے بیانات دینے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ سب مل بانٹ کرکھاتے ہیں اور عوام کو وعدوں اور قسموں کے شربت پلا کر ہر مرتبہ اگلے پانچ سال کے لئے بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیٹوں کو کروڑوں روپے قرض حسنہ کے طور پر دئے ہیں تاکہ اپنے بینک بیلنس کو ٹیکس سے بچایا جا سکے۔ ماہانہ کروڑوں کمانے والے وزیرداخلہ اور ارکان پارلیمنٹ معمولی ٹیکس دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزعوامی رابطہ مہم کے دوران کارکنوں کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس نظام کے خلاف آواز بلندکر اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے خیبر تاکراچی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔ مئی میں ہونے والے انتخابات سے پہلے عدلیہ پر پتھر برسانے والوں سمیت سب کو الیکشن کمیشن نے مکرو فریب اور قانونی دھاندلی سے سپر فٹ کا سرٹیفیکیٹ دے کر اہل قرار دے دیا ہے اور اب یہ سب لوگ ملک لوٹنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مک مکا کے انہوں نے 18 کروڑ عوام کے سامنے پردے اٹھائے تھے اس معاہدے پر دستخط کر کے مکر گئے سب بد دیانت آپس میں مل گئے۔


تبصرہ