کرپٹ انتخابی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے ہمہ گیر انقلاب کی ضرورت ہے : محمد طیب افضل
پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کے صدر محمد طیب افضل کا حبیب آباد کا تنظیمی دورہ
پتوکی (تحصیل رپورٹر)گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کے صدر محمد طیب افضل نے حبیب آباد کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے لوگوں کو پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لئے ڈاکٹرطاہرالقادری کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی، کرپشن، بدامنی، لوٹ مار اور دہشت گردی اپنے عروج پر ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے ملک میں رائج فرسودہ کرپٹ انتخابی نظام ہے، جس کو تبدیل کرنے کیلئے ہمہ گیر انقلاب کی ضرورت ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر 2012 اور بعد میں اسلام آباد لانگ مارچ میں عوام کو شعور دیا کہ جب تک یہ نظام تبدیل نہیں کیا جا سکتا اس وقت تک ملک میں حقیقی تبدیلی ناممکن ہے۔ لہٰذا تبدیلی کے اس سفر میں ڈاکٹرطاہرالقادری کا ساتھ دینا اور ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہونا ناگزیر ہے۔ اس موقع پر محمد عامر جنرل سیکرٹری عوامی تحریک بھی انکے ہمراہ تھے۔


تبصرہ