فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور نجکاری کیخلاف عوامی احتجاجی ریلی 30 مارچ کو ہو گی
فیصل آباد ( ) پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 30 مارچ بروز اتوار دوپہر 2 بجے مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور نجکاری کے خلاف عوامی احتجاجی ریلی دھوبی گھاٹ تا چوک گھنٹہ گھر تک منعقد ہوگی۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے بتایا کہ ریلی میں ہزاروں افراد شرکت کرکے حکومت کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیں گے۔ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ریلی کی قیادت مرکزی و ضلعی قائدین کریں گے۔


تبصرہ