تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد انتہا پسندانہ نہیں، ہمارا انقلاب عوامی، جمہوری، سیاسی اور پرامن ہو گا۔ احمد نواز انجم
پاکستان عوامی تحریک کا آنے والا انقلاب فائنل راؤنڈ اور پوائنٹ آف نو ریٹرن ہو گا۔ سردار منصور خان
مہنگائی، کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف راولپنڈی میں عوامی ریلی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ ملک افضل
اسلام آباد( ) 11 مارچ 2014ء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما احمدنوازانجم ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک سردارمنصورخان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کا آنے والا انقلاب فائنل راؤنڈ اور پوائنٹ آف نو ریٹرن ہو گا۔ قوم کو حق و باطل اور سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا ہو گا۔ جھوٹ اور سچ میں فرق یہ ہے کہ جھوٹا گالی گلوچ کرتاہے اور دوسروں پر الزامات لگاتا ہے، جبکہ سچ کبھی الزامات نہیں لگاتا بلکہ فکر اور منشور دیتا ہے، شعور اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد انتہاپسند گروہوں والی جدوجہد نہیں۔ ہمارا انقلاب عوامی، جمہوری، سیاسی اور پر امن ہو گا۔ اگر کسی نے گولی چلائی تو ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن سینے تو پیش کر سکتے ہیں، جانیں تو قربان کر سکتے ہیں لیکن امن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑ سکتے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کے تحت راولپنڈی میں ہونے والی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں بلا ئے گئے اجلاس کے موقع پرگفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملک افضل، انصار ملک، خالد اعوان، راجہ سعید، علامہ حیدرعلوی، غلام علی خان، شمریزاعوان، سہیل عباسی، ملک طاہر جاوید، انارخان گوند ل، مشتاق نورمغل ایڈووکیٹ، دو دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک الیکشن اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مگر دھاندلی کے نظام پر آئندہ الیکشن نہیں ہونے دے گی۔ سب سے پہلے آئین پاکستان کے مطابق نظام بدلیں گے۔ وہ نظام لائیں گے جو آئین کے آرٹیکل 3، 9، 38 اور 40 کے مطابق ہو۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا دیا ہوا پورا دستور قائم کریں گے جو غریب، محکوم اور مظلوموں کو اقتدار دیتا ہے۔ پر امن طریقے سے عوامی طاقت سے نظام بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان جعلی الیکشن کمیشن بٹھانے والوں سے طاقت واقتدار چھین کر غریبوں کو دینگے۔ عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر ملک افضل نے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والی عوامی ریلی حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، ڈاکٹرطاہرالقادری ملک میں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں سیاستدان عدلیہ کی کرسی کو ناپاک نہ کر سکیں۔ عدلیہ کا وقار بحال ہو۔ عوامی طاقت سے پر امن اور سبز انقلاب لائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک جدید پاکستان چاہتی ہے۔ ہم ملاازم اور انتہا پسندی نہیں چاہتے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔


تبصرہ