ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں ایک کروڑ افراد جس دن باہر نکلیں گے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ فاروق بٹ
عوامی تحریک کے کارکنان نماز انقلاب کی تیاری اور ڈاکٹر طاہرالقادری
کا پیغام پہنچانے کے لئے دن رات سرگرداں ہیں
’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ ‘‘ کے عزم کو ہر پاکستانی اپنا یقین بنا لے تو انقلاب اس دھرتی
کا مقدر بن جائے گا
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے نائب صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان نماز انقلاب کی تیاری کے لئے دن رات ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچانے کے لئے سرگرداں ہیں۔ کرپٹ نظام کے محافظ سیاستدان قوم کو غیرت مند مستقبل نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لانگ مارچ کر کے انتخابی اصلاحات کی آواز اٹھائی تھی اب سبز انقلاب آئے گا۔ ریاست بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ایک کروڑ افراد جس دن باہر نکلیں گے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ دہشت گردوں سے امن کی بھیک مانگنے والے نام نہاد حکمرانوں کو صرف کرپشن سے غرض ہے۔
وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کی عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف سیکٹرز میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر احسان اللہ ایڈووکیٹ، احمد یار گوندل، محسن بھٹی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انصار ملک، عارف ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کی اذان دے چکے ہیں۔ انقلاب کی تیاریاں عروج پر ہیں، ملکی حالات جتنے نازک ہو چکے ہیں کہ کسی بھی وقت انقلاب کی کال آئے گی اور پوری قوم کرپٹ نظام کو صفحہ ہستی سے مٹادے گی۔ ملکی حالات کو ٹھیک کرنا اب نااہل سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں رہی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے حقیقی لیڈر ہیں وہ نہ صرف ریاست کو بچائیں گے بلکہ عوام کو باعزت اور خوشحال مستقبل بھی دیں گے۔ ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کے عزم کو ہر پاکستانی اپنا یقین بنا لے تو انقلاب اس دھرتی کا مقدر بن جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی کا مقصد انقلاب ہے انکی 30 سالہ جدوجہد کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جماعت انقلاب قائم ہونے والی ہے۔ ایک کروڑ عوام کا ریفرنڈم 2 فیصد کرپٹ ایلیٹ کی سیاسی موت بننے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی حقیقی بالادستی کی جنگ لانگ مارچ کر کے لڑی اب عوامی انقلاب لا کر ایسے نظام کے تحت الیکشن کرائیں گے جو عوام کے حقیقی نمائندوں کی پارلیمنٹ تشکیل دے۔


تبصرہ