ملک بچانے کے لئے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کی نمازانقلاب میں شامل ہوکر تکمیل پاکستان میں اپنا کردارادا کریں۔ جاوید اصغر ججہ
کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن جاوید اصغر ججہ کی یوتھ ونگ کی تنظیم
نو کے موقع پر گفتگو
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد سٹی کی تنظیم نو کر دی گئی
جاوید اصغر ججہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر، سفیان صابر صدر، جنرل سیکرٹری عاطف محمود، سیکرٹری
اطلاعات یاسر رمضان منتخب
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد سٹی کی تنظیم نو کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ جاوید اصغر ججہ کی خدمات کے پیش نظر ان کو مرکزی تنظیم کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا، جس کے باعث اسلام آباد سٹی کی تنظیم نو کی گئی اور متفقہ رائے سے یوتھ ونگ کے صدر سفیان صابر، جنرل سیکرٹری عاطف محمود، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ضیاء بٹ، سیکرٹری دعوت محمد نواز، سیکرٹری تربیت غلام احمد، سیکرٹری اطلاعات یاسر رمضان، سیکرٹری رابطہ احسن قریشی، سیکرٹری ممبر شپ اختر عباس اور سیکرٹری مالیات عامر شہزاد منتخب ہوئے۔
اس موقع پر سابق صدر MYL ڈویژنل کوآرڈینیٹر یوتھ لیگ جاوید اصغر ججہ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، نوجوان کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں، تحریک پاکستان میں بھی نوجوانوں نے قربانیاں دیں اور مسلمانوں کے لئے علیحدہ مملکت کا وجود عمل میں آیا۔ آج پاکستان کو بچانے کا وقت ہے، آج ضرورت ہے کہ نوجوان ملک کو بچانے اور کرپشن فری پاکستان بنانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی آوازانقلاب میں شامل ہوکر تکمیل پاکستان میں اپنا کردارادا کریں۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران اپنی تمام تر توانئیاں انقلاب کے لئے وقف کر دیں گے۔


تبصرہ