اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کا اندوہناک واقعہ وزیرداخلہ کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مصطفی خان
سابق چیف جسٹس نے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بجائے ان کو رہائی دے
کر دہشت گردی کو تقویت پہنچائی
لاعلم اور نااہل وزیرداخلہ فوری مستعفی ہو جائیں
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ چند دن قبل وزیر داخلہ نے اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر قرار دیا تھا اور اس بیان کے دو دن بعد ہی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملہ، فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آنا وزیرداخلہ کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں صحافیوں کے اعزازمیں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اتنے لاعلم اور نااہل وزیرداخلہ اپنی اس غیر ذمہ داری اور نااہلی کے باعث فوری کو مستعفی ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس نے دہشت گردوں کی سرکوبی کی بجائے ان کو رہائی دے کر دہشت گردی کو تقویت پہنچائی۔ وکلاء تحریک کے ذریعے سابق چیف جسٹس کی بحالی میں ا پنا بھرپور کردار ادا کرنے والے وکلاء سابق چیف جسٹس سے پوچھیں کہ اگر وہ دہشت گردوں کو تقویت نہ پہنچاتے ان کو رہائی نہ دلاتے تو شاید آج اسلام آباد میں اتنی بڑی دہشت گردی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات مذاکرات کا ڈرامہ کھیلنے والے حکمران پوری قوم کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے پہلے بتا دیا تھا کہ مذاکرات نہ کامیاب ہوں گے نہ ہو سکتے ہیں۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کا واحد حل آپریشن ہے۔


تبصرہ