عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی تحریک کے دست وبازو بن کر حقیقی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انصار ملک
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا ہے کہ پی پی، ن لیگ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے کارکنان ہوش کے ناخن لیں اور حالات کے دھارے میں بہنے کی بجائے انتخابی سیاست کے کنارہ کشی کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی تحریک کے دست وبازو بن کر ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستانی قوم لٹیروں کو مسترد کر کے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے انقلاب کی تیاری کریں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کی عوام رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا طالبان کے ساتھ مک مکا ہے، حکمران مذاکرات مذاکرات کا ڈرامہ کھیل کر نجکاری کے نام پر بہت بڑا ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کر چکے ہیں۔ حکمران قوم کو بے وقوف نہ بنائیں۔ پاکستانی قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال کی منتظر ہے، جس دن ڈاکٹر طاہرالقادری نے نماز انقلاب کی آواز دی پوری قوم سڑکوں پر سیلاب بن کر نکلے گی اور کرپٹ حکمرانوں کا بستر گول کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنان نماز انقلاب کی تیاری میں دن رات مصروف عمل ہیں۔


تبصرہ