سینئر صحافی اعظم خان نیازی کی والدہ کی وفات پر عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار افسوس
اسلام آباد ( )03 مارچ 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان سیکرٹری اطلاعات شمریز اعوان نے گزشتہ روز ایک دعائیہ تقریب میں سینئر صحافی چیف رپورٹر روزنامہ پاکستان اعظم نیازی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے اور پسماندگان کو صبرکی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)


تبصرہ