طالبان حکومت مذاکرات اور جنگ بندی ڈرامہ ہے، حملہ طالبان ہی کرسکتے ہیں۔ عمر ریاض عباسی
اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ
اسلام آباد جیسا شہر بھی غیر محفوظ ہے، سیکیورٹی ادارے کہاں ہیں
پاک فوج طالبان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے
اسلام آباد ( ) 3 مارچ 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی ابرار رضا ایڈووکیٹ نے اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کی سفاکانہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہوگئی۔ طالبان حکومت مذاکرات اور جنگ بندی ڈرامہ ہے۔ حکومت ڈرامے بند کرے اور بے گناہ لوگوں کو نہ مروائے پاک فوج طالبان دشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرے عوامی تحریک سمیت پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اسلام آباد کچہری میں خود کش حملہ طالبان نے کیا ہے اور لاتعلقی کا اعلان ڈرامہ ہے۔ پاک فوج دہشت گردوں کوعبرت ناک انجام تک پہنچا کر ملک میں امن قائم کرسکتی ہے۔ حکمران ناکام ہوچکے ہیں۔ طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر یوسف شاہ طالبان کو بے گناہ قرار دے کر راہ فرار اختیار کررہے ہیں، طالبان کی جنگ بندی جھوٹ پر مبنی ہے خود کش حملہ طالبان ہی کرسکتے ہیں۔ طالبان کے حمایتیوں کو بھی گرفتار کیاجائے اور عبرت ناک سزا دی جائے۔ ن لیگ کو انتخابات کے دوران طالبان کی سپورٹ حاصل تھی اور اب حکمران آپریشن نہ کر کے طالبان کو سپورٹ اور اپنی وفاداری نبھا رہی ہے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے شہدا کے ورثاء سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔


تبصرہ