پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی صارفین سراپا احتجاج۔ مصطفی خان
فون اور انٹر نیٹ خراب ہونے پر کمپلینٹ کی صورت میں محکمے کانمائندہ مہینوں آنے کی
زحمت گوارہ نہیں کرتا
محکمے کے اہلکار آرام طلب ہوگئے، کوئی پرسان حال نہیں۔ غلام علی خان
اسلام آباد ( )26فروری 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے پی ٹی سی ایل کی کارکردگی کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی کے باعث صارفین مشکلات کاشکار ہیں۔ فون اور انٹرنیٹ خراب ہونے کی صورت میں بار بار کمپلینٹ کرا نے کے باوجود محکمے کانمائندہ صارفین کی شکایت کے ازالے کے لئے مہینوں آنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔ محکمے کے اہلکار آرام طلب ہوگئے۔ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔ صارفین روزانہ کی بنیاد پر شکایات کے انبار لگادیتے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ صرف کمپلینٹ نمبر لکھوادیاجاتا ہے اور بار بار کمپیوٹر کے ذریعے کمپلینٹ کے ازالے کا پوچھا جاتا ہے لیکن عملی طور پر شکایت دور نہیں کی جاتی۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ عوام کی شکایات کے فوری طور پر ازالے کے لئے کوئی چیک اینڈ بیلنس سسٹم بنایاجائے۔ اور وقت پر شکایت کاازالہ نہ ہونے کی صورت میں اہلکاروں کی باز پرس کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر کوئی حل نہ نکالا فون اور انٹر نیٹ بروقت تک ٹھیک نہ کئے گئے تو عوامی تحریک پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج کرے گی۔


تبصرہ