200 خاندانوں کی غلامی سے نجات کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر قوم پرامن تبدیلی کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انصار ملک
اس نظام نے عوام کو سوائے بھوک، غربت، مایوسی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری،
خود کشیوں اور دہشت گردی کے اور کچھ نہیں دیا
ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری جذبہ حب الوطنی کے ساتھ جاری ہے
پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا ہے کہ یہ انتخابی نظام جس میں سوائے دو سو خاندانوں کے ڈیڑھ سے دو ہزار افراد جن میں اکثریت کرپٹ، خاندانی جاگیردار، حرام و حلال سے بلاامتیاز سرمایہ دار، قاتل غنڈے، رسہ گیر اور کالعدم تنظیموں کے کارکن وسرپرست اور جعلی ڈگری ہولڈرز جیسے بددیانت افراد ہی اسمبلی میں پہنچتے ہیں۔ لیڈر چاہے کوئی بھی، جماعت کوئی بھی ہو منشور کچھ بھی ہو، نعرے خواہ کیسے بھی ہوں، جب اسمبلی ان جیسے کرپٹ، نااہل، بددیانت افراد پر مشتمل ہوگی تو بڑے سے بڑا لیڈر بھی انہی کے ہاتھوں بلیک میل ہوگا۔ ایماندار سے ایماندر شخص کو بھی اسی کالک میں اپنے ہاتھ کالے کرنے پڑتے ہیں اور یہ نظام ایک گھن کی طرح ہر بااصول اور اہل شخص کو پیس کے رکھ دیتاہے۔ یہ نظام ملک کوتباہی کے دہانے پر لے آیا ہے۔ اس نظام نے 18 کروڑ عوام کو 200 خاندانوں کا غلام بنا رکھا ہے۔ اس نظام نے گزشتہ 65 سالوں سے عوام کو سوائے بھوک، غربت، مایوسی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری، خودکشیوں، بے راہ روی اور دہشت گردی کے اورکچھ نہیں دیا۔ عوامی تحریک کے کارکنان ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری میں جذبہ حب الوطنی کے تحت کر رہے ہیں۔ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں دیکھاجائے تو نظام کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ موجودکینسر زدہ سیاست کو اگر کاٹ کر الگ نہ کیا گیا تو تو خدا نہ کرے یہ ناسور پورے ملک کو کھا جائے گا اور ہم تماشا دیکھتے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ اس کرپٹ، عوام دشمن نظام کو سمندر برد کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو اٹھ کھڑا ہونے کی کال دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان 200 خاندانوں کی غلامی سے نجات اور ملک کو عظمت ووقار کی راہ پر ڈالنے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پرامن تبدیلی کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔


تبصرہ