پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد مارچ میں عوام رابطہ مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے انقلابی عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔ مصطفی خان
عوامی تحریک کے مصطفوی کارکنان ایک کروڑ نمازیوں کی صف بندی میں دن رات کوشاں ہیں
اسلام آباد( ) 23فروری2014ء پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد مارچ میں عوام رابطہ مہم کو مذید موثر بنانے کے لئے انقلابی عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔ تعمیر پاکستان اور تکمیل پاکستان کی اس مہم کے ذریعے اسلام آباد کے ہر گھر اور ہر فرد تک جا کے ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلابی پیغام پہنچایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی عوام رابطہ مہم کاجائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان بنانے کاخواب دیکھا تھا۔ قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اس خواب کی تعبیر کی اور اب قائد انقلاب اس خواب کی تکمیل کرنے کے لئے میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل کے قائداعظم تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری آج کے قائداعظم ہیں۔ قوم کو اپنی قیادت کا تعین کرنا ہوگا۔ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں حقیقی پاکستان کا قیام عمل میں آئے گا۔
انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے مصطفوی کارکنان ایک کروڑ نمازیوں کی صف بندی میں دن رات کوشاں ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان ایک کروڑ ممبر بنا رہے ہیں جبکہ دوسرے ایک کروڑ ممبران حکمران اپنی غلطیوں کے باعث از خود بنا رہے ہیں۔ اس طرح ہمارا آدھا کام حکمران خود کر کے ہمارے کام کو آسان بنا رہے ہیں۔ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے کہ جب ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کے لئے کال دیں گے تو پورا ملک ان کی کال پر سمندر کی طرح امڈ آئے گا۔


تبصرہ