سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے اور قتل وغارت گری ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ ہے۔ ریاست علی خان
ڈاکٹر طاہرالقادری سنار کی ٹھک ٹھک کے قائل نہیں بلکہ لوہار کی
ایک ہی ضرب لگانے کے قائل ہیں جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں
قومی غیرت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، حکومت طالبان کے خلاف فیصلہ کن
کرادر ادا کرے
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 63 ویں یوم پیدائش کے موقع پر I ,9 میں تقریب سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر ریاست علی خان اور جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے اور قتل وغارت گری کے ذریعے ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ گیدڑ بننے کی بجائے شیر بنے اور طالبان کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کرے۔ قومی غیرت پر سودے بازی کرنے والی قیادت قوم کو کبھی باعزت مستقبل نہیں دے سکتی۔ 11 مئی کے الیکشن سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی باتیں ایک ایک کر کے سچ ثابت ہو چکی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کے فتوے پر عمل درآمد کرلیا جائے تو ملک سے دہشت گردی کا کلیتاً خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے زیراہتمام i ,9 میں منعقدہ قائد ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے نام نہاد لیڈروں، ٹیکس چوروں اور لٹیروں نے ملک کو ان لمیٹڈ فرم بنا دیا ہے۔ کرپشن جیت گئی ہے اور غریب حسب معمول ہار گیا۔ صدر عوامی تحریک فیڈرل ایریا اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آئین کا شعور دیا، ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت پوری قوم کی امیدوں کا مرکز ومحور بن چکے ہیں۔ کرپٹ اورڈرگ مافیا کو غریب کی کوئی فکر نہیں۔ بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے اور تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن اور مہنگائی اور لاقانونیت کا راج ہے جس کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کرپشن اور مہنگائی کے خلاف لاہور سے احتجاجی ریلیوں کا آغاز ہو چکاہے۔ راولپنڈی میں بڑی تاریخی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور بالآخر مناسب وقت پر پوری قوم کو ساتھ ملا کر اس کرپٹ نظام کا صفایا کرنے کے لیے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی کی جائے گی۔ جس کے لیے فیلڈ میں سمندروں کی طرح تیز رفتاری سے تیاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سنار کی ٹھک ٹھک کے قائل نہیں بلکہ لوہار کی ایک ہی ضرب لگانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب ملک کا مقدر بنے گا اور مصطفوی انقلاب کاجھنڈا لہرائے گا، غریب کا مقدر بدلے گا۔ قوم تیار رہے ڈاکٹر طاہرالقادری کسی وقت بھی انقلاب کی کال دے سکتے ہیں۔


تبصرہ