ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت دنیائے اسلام کے لئے تاریخ ساز شخصیت بن چکے ہیں۔ سردار منصور خان
کارکنان قائد کی فکر کے امین بن کران کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے۔ فاروق بٹ

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈ پٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت دنیائے اسلام میں تاریخ ساز شخصیت بن چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں اسلام کی ترویج اور انسانی حقوق کے پرچار اور امن کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے باعث دنیا ان کو سفیر امن کے نام سے جانتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ سنا جاتا ہے۔ عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے نائب صدرفاروق بٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آج سے 20 سال پہلے بھی پاکستان میں رائج نظام کی تبدیلی کی بات کی، آج بھی وہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی بات کر رہے ہیں، ملک بھر کے عوام وخواص نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 11 مئی کے انتخابات سے قبل جو کہتے تھے ٹھیک کہتے تھے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے زیراہتمام G,8 میں منعقدہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، نائب صدر عوامی تحریک فاروق بٹ، جنرل سیکرٹری انصار ملک، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، رشید عالم، جاوید اصغر ججہ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے درود وسلام کی گونج میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ڈاکٹر طاہرالقادر ی کی درازی عمر اور صحت کے لئے دعا کی۔


تبصرہ