اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر ''بدلے گا نظام، بدلے گا پاکستان'' سیمینار آج منعقد ہوگا۔ ایاز صابر
تحریک منہاج القرآن سیکٹر G ,9 اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات ایاز صابر نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 63 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب بعنوان ’’بدلے گا نظام، بدلے گا پاکستان‘‘ آج 15 فروری بروز ہفتہ شام 6 بجے منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں کوکب اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ صدر ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پیرسید محمدعلی واسطی چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی اسلام آباد مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ملک احسان الہی چیئرمین مرکزی انجمن تاجران اسلام آباد، ملک محمد رفیق صدر تاجر اتحاد گروپ G ,9 مرکز، نیاز محمد مہمند جنرل سیکرٹری تاجر اتحاد گروپ G ,9 مرکز ہوں گے۔ علاوہ ازیں مفتی گلزار احمد نعیمی پرنسپل جامع نعیمیہ، ڈاکٹر محمد سلیم سعیدی ممتاز مذہبی سکالر، قاری عبید احمد ستی ڈویژنل ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت ضلع اسلام آباد خصوسی شرکت کریں گے۔


تبصرہ