ملک طاہر جاوید کے ماموں کی وفات پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار افسوس
سردار منصورخان، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، انصار ملک، غلام علی خان اور دیگر کی جانب سے اظہار تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، انصار ملک، غلام علی خان اور دیگر نے ملک طاہر جاوید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع انہوں نے پر ان کے ماموں ملک نذر حسین کی وفات پر ان سے اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے نائب صدر ملک طاہر جاویدکے ماموں ملک نذر حسین گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ وہ کچھ روز قبل ایک جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ انتقال کرگئے تھے۔


تبصرہ